کمالیہ میں 80 سالہ خاتون،اوکاڑہ میں شادی شدہ عورت سے مبینہ جنسی زیادتی

12rape.jpg

پنجاب کے علاقے کمالیہ میں 80 سالہ خاتون اور اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

نجی خبررساں ادارے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ پنجاب کے 2 اضلاع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں 2 جنسی زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں ، ایک طرف ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے کمالیہ میں 80 سالہ بوڑھی خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اوکاڑہ کےعلاقے محلہ احمد شاہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے شادی شدہ خاتون کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور شادی شدہ خاتون کےساتھ اجتماعی زیادتی کی، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کی دفعات شامل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کمالیہ کے نواحی گاؤں میں 80 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے پولیس نے خاتون کی درخواست پر بلال نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

FD_i7BHWQAI2KN-


مقدمے کے مطابق کھوکھراں والی میں بلال نے بے سہارا خاتون کو رات کی تاریکی میں درندگی کا نشانہ بنایا ہے، ملزم واقعے کے بعد سے فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں، فیصل آباد کے ضلعی پولیس آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے واقعے ک رپورٹ طلب کرلی ہے۔
 

Back
Top