
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نام اعزاز، کفایت شعاری مہم میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پیچھے چھوڑدیا،عثمان بزدار نے شہباز شریف کے دور حکومت کی نسبت پیٹرول کی مد میں کم اخراجات کئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب آفس نے شہبازشریف دور حکومت کے مالی سال18-2017 اورعثمان بزدار کے دورحکومت کے مالی سال21-2020 کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کردیا، شہبازشریف دورمیں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات23 کروڑ 90 لاکھ روپے تھے جبکہ مالی سال 2020-21 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات 14 کروڑ 30 لاکھ روپے رہے۔
شہبازشریف دور میں مالی سال2017-18 میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 20 لاکھ خرچ کئے گئے جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت پر صرف ڈیڑھ کروڑ خرچ ہوئے، یعنی کم وبیش 3 کروڑ روپے بچائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف دور میں مالی سال 2017-18 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر9 کروڑ کا خرچ آیا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر 4 کروڑ 40 لاکھ خرچ کئے گئے۔
شہبازشریف دور میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے3 لاکھ 72 ہزار لیٹر ایندھن کا خرچ ہوا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کا2 لاکھ 28 ہزار لیٹر ایندھن خرچ ہوا۔
شہباز دور میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے ایندھن کی پر3 کروڑ 50 لاکھ خرچ ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کےایندھن پر2 کروڑ 70 لاکھ خرچ کئے گئے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب میں شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا ہے،ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا، ہم نے مافیا کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا۔۔ عوام کے وسائل پر سب سے پہلے حق عوام کا ہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اشرافیہ اور مافیا نے مل کر ملک کے وسائل کو لوٹا۔۔ تحریک انصاف نےمافیا کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا،ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/buzdar-shahbaz-expo121.jpg