
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشہوانی نے سلیم صافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سلیم صافی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کے حوالے سے اعلان پر تبصرہ کیا گیا ہے جس پر تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشہوانی کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے عید کے بعد اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق فیصلے پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ ان دھمکیوں سے گھبرانا نہیں۔ پچھلی مرتبہ جب وہ اسلام آباد آئے تھے تو آئے نہیں تھے بلکہ لائے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اور اس وقت لانے والے ان کو نہ صرف پولیس سےبچارہےتھےبلکہ کھانےپینے کےلئے رقم بھی دےرہےتھے۔ اب ان کے آگے پیچھے سب لوگوں کی فائلیں کھل گئی ہیں۔کچھ فرح خان کی طرح بھاگیں گے اور کچھ جیل جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1518599494618726400
سلیم صافی کے اس بیان پر تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشہوانی کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا، اظہر مشہوانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے سلیم صافی اور حامد میر تمام اداروں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1518621343255781376
انہوں نے مزید کہا کہ کیا ادارے بتانا پسند کریں گے کہ کس حیثیت میں یہ دونوں لوگوں کو تڑیاں لگاتے پھرتے ہیں؟ یا ان کی کن “خدمات” کے عوض انہیں خود ساختہ ترجمانی کا ٹھیکہ دیا گیا ہے؟ جس کے جواب میں انہیں جوتےہی پڑتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15mashwanieadamle.jpg