کسی کو منشی کہنا گرفتاری کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟ شیریں مزاری

shirian-mazari-fawad-chuhdari-and-ecpp-m.jpg


تحریک انصاف کی رہنما وسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے فواد چودھری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا کسی کو منشی یا کوئی اور اصطلاح استعمال کرنا گرفتاری کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو منشی کہا ان کی گرفتاری سراسر شرمناک حرکت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1618103226250989570
انہوں نے کہا کہ ملک میں فسطائیت اپنی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے، فواد چوہدری کو سی ٹی ڈی لاک اپ میں رکھنے کی اجازت ہے؟

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں لیکن سیاسی مخالفین گرفتار ہو رہے ہیں، ریاست نے کٹھ پتلی حکومت کے ذریعے پاکستان کو بنانا ریپبلک میں تبدیل کر دیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جمہوریت ایک بھونڈا مذاق بن کر رہ گئی ہے، شریفوں، زرداریوں اور ان کے ساتھیوں کو کوئی شرم وحیا نہیں، یہ ٹولا صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے کوشاں ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا انکے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے۔

فواد چودھری پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہے، جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
PTI leadership need to understand that revolution through vote is not possible in this lawless jungle.