
صحافی عدیل وڑائچ نے کہا ہے کہ جب اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ہے تو پھر انتظار کس بات کا ہے، ابھی مزید اور کتنی تباہی مچا کر عوام میں جانا ہے؟
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدیل وڑائچ نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے کونسا معاشی فیصلہ کیا ہے؟ آج بھی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ہے، انتظار کس بات کا ہے؟ مزید کتنی تباہی مچا کر عوام میں جانا ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1526089774129356800
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا اور انکشاف کیا کہ عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد چینی کے سرمایہ کاروں نے اپنی رقم نکالنا شروع کر دی ہے، گوادر میں کام کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ایچ کے سنز نے آج کمپنی بند کر دی، سرمایہ کار اور عملہ چین واپس روانہ ہو گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1526094353512505345
یاد رہے کہ ملکی معشیت اس وقت شدید غیر یقینی کی صورتحال کے باعث عدم استحکام کا شکار ہے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ حکومت حلقوں کی جانب سے اسے قابو کرنے کیلئے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
نتیجتاً اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی ہے، جب کہ جامعہ کراچی میں کچھ عرصہ قبل ہونے والے دھماکے کے بعد چینی شہریوں نے واپس جانا شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب آفیشل زرائع نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے کی چینی ایچ کے گروپ نے پاکستان میں آپریشنز بند کر دیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1526167603256901632
Last edited by a moderator: