کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی: چیف جسٹس عمر عطا بندیال

sp-ata-bandiyal.jpg


چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے ایک کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی لیکن ہم اداروں کے پشت پر کھڑے تھے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں خیبر یونیورسٹی کی طالبہ کےداخلہ منسوخی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی کے کام میں مداخلت نہیں کی ہمارے اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہوا۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس میں کہا اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے بلکہ ان کا کام ان ہی سے کروائیں گے، ہم نے پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا۔ ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی لیکن ہم ان کے پیچھے کھڑے تھے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا جس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا انتخاب غلط قرار دیتے ہوئے انہیں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا اور پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا۔
 

Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
I think PTI and IK should steer clear of this controversy between PMLN and Chief Justice ....
PMLN gives impression of being against someone while planning the next move with the same someone ....
Chief Justice is no different as courts under his leadership has an abhorrent role in this regime change ....
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
But the question is...... Why CJ has to tell this so complacently??
Is there any guilty conscience any where for any action???
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
Probably no one did the interference but someone definitely did a big conspiracy.
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
FR0_RIwX0AMwrmU


Here is that person who is doing a conspiracy within all institutions and against this country.