
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران آج بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ جاری ہے، میچ میں پہلے اننگز کے دوران ہی سوشل میڈیا پر اس میچ کے فکس ہونے کے تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج کے اہم میچ بھارت کیلئے ڈو اور ڈائی کی کیفیت ہے، اور آج جیت کے بھی بھارت کیلئے آسانی نہیں بلکہ آگے کے میچز بھی جیتنا لازمی ہوجائے گا۔
بھارت کی ایونٹ کے پہلے دو میچز میں ہار کے بعد گروپ میں پوزیشن اس قدر کمزور ہوگئی ہے کہ اسے اگلے تمام میچز بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے اس کے بعد بھی آگے جانے کیلئے دیگر ٹیموں کی ہار جیت پر بات جاکر رکے گی۔
آج کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ، بھارتی بیٹسمینوں نے کریز پر آتے ساتھ ہی مار دھاڑ شروع کردی اور افغانستان کے باؤلرز کی وہ دھلائی کرنا شروع کی کہ ٹویٹر صارفین نے اس میچ کو فکسڈ ہی قرار دیدیا اور ٹویٹر پر اس حوالے سے فکسڈ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈنگ کرنے لگا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ میچ 100 فیصد نہیں بلکہ دوسو فیصد فکسڈ ہے، افغانستان کے باؤلرز اسی لائن اور لینتھ پر باؤلنگ کررہے ہیں جس پر انہیں چوکے اور چھکے پڑرہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1455915603169054720
https://twitter.com/x/status/1455929453087969290
ایک صارف نے میچ میں بھارتی بلے بازوں کی شاٹوں کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہا اس ویڈیو کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ آج کا میچ فکسڈ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1455922221118013445
ایک صارف نے افغانی فیلڈر کی جانب سے کیچ چھوڑنے کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ پھر کیسے یہ فکسڈ نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1455925782904250369
https://twitter.com/x/status/1455924726308737025
ایک صارف نے بھارتی فلم کا ہی ایک منظر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میچ فکسڈ ہے، فلم کا منظر 2 دوستوں کا ہے جس میں سے ایک کہتا ہے کہ اوور ایکٹنگ مت کر سارا کھیل بگڑ جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1455924921419419659
https://twitter.com/x/status/1455928122906333189
ایک صارف افغانستان کے کھلاڑیوں کو ایکٹنگ کا بادشاہ قرار دیدیا۔
https://twitter.com/x/status/1455923483041538059
https://twitter.com/x/status/1455929585426747406
https://twitter.com/x/status/1455929279653548048
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10affix.jpg
Last edited: