کرپشن پرپلی بگڑی خاتون مریم کےججز پرحملوں کا ہدف انتخاب سےفرار ہے:عمران خان

imran-khan-maryam-nawaz-twt-jd.jpg


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے حاضر سروس ججز کے خلاف چلانے والی مہم پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کرپشن کے پیسے پر پلنے والی بگڑی خاتون کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے شرمناک ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنے والی ایک بگڑی خاتون مریم کے سپریم کورٹ کے ججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مریم نواز ہر حال میں یہ ہدف حاصل کرنا چاہتی ہیں اگرچہ یہ ہدف کیلئے آئین کو روند کر ہی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملوں سے یہ گروہ پاکستان میں جنگل کا قانون راسخ کرنے کے ساتھ وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1629417457508290562
یاد رہے کہ مریم نواز نے چند روز قبل سرگودھا میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان کے بیانیے کے رد میں کہا کہ اصل سازش عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے نہیں بلکہ نواز شریف کے خلاف ہوئی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے جلسہ گاہ میں لگی سکرینوں پر پانچ لوگوں کی تصویریں چلائیں جن میں سپریم کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور لطیف کھوسہ، سپریم کورٹ کے دو حالیہ جج اور آئی ایس ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کی تصویریں شامل تھیں۔

انہوں نے ایک ایک شخص کا نام لے کر کہا کہ یہ سازش میں شامل تھے۔ انہوں نے جنرل (ر) فیض حمید پر الزام لگایا کہ وہ آرمی چیف بننا چاہتے تھے۔ جنرل فیض حمید نے عمران خان کو بطور مہرہ استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے عدلیہ میں جج اٹھائے، جو کمپرومائزڈ تھے، اور ججوں کے نام لے کر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز نے کہا کہ سابق آئی ایس آئی چیف نے کہا تھا کہ ’نواز شریف اپنے قد سے بہت بڑا ہو گیا ہے اس کو کٹ ٹو سائز کرنا پڑے گا۔‘
 
Last edited by a moderator:

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

کرپشن پرپل​

ے​

عمران خان​

پرحملوں کا ہدف انتخاب سےفرار ہے:عمران خان​