
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کرپشن زیر بحث ہے، اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں سینیئرتجزیہ کار ارشاد بھٹی سے گفتگو کی گئی، ارشاد بھٹی سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان یا حکومت نے کرپشن ختم کرنے کے ایسے کون سے اقدامات کئے ہیں؟
ارشاد بھٹی نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی والے نواز شریف کے حامی ہیں، عادل گیلانی کو انہوں ںےسربیا میں سفیر لگایا، یہ رپورٹ من گھڑت ہے، فرض کریں یہ سب مان بھی لیں، تو حکومت عمران خان کی ہے، تو ہم عمران خان کے معیار پر ہی جاتے ہیں، کیونکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے عمران خان نے ہی متعارف کروایا،یہی رپورٹ ہوتی تھی یہ ہی عادل گیلانی ہوتے تھے، یہی عمران خان ہوتے تھے اور اس کے حوالے دے دے کر نہ تھکتے تھے مخالفین کے چھکے چھڑادیتے تھے۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان اور سارے ترجمان اب بھی مان لیں کہ کرپشن بڑھی ہے، اور حکومت اپوزیشن سمیت سب نے دیہاڑیاں لگائی ہیں، ارشاد بھٹی نے کہا رہی بات اقدامات کی تو بلاشبہ عمران خان کی عمر بھر کی جدوجہد اصلاحات کے ارد گرد اور کرپشن کے خاتمے کیلئے لگی، بلاشبہ وزیراعظم نے اس ملک میں کرپشن کو گناہ بنایا،لیکن عملی طور پر عمران خان صاحب نے کچھ نہیں کیا، خیبرپختونخوا کی کرپشن نکل کر آئی عمران خان نے کچھ نہیں کیا چپ رہے۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ پانچ اسکینڈلز کی رپورٹ آئیں، اس حکومت نے پبلک کی ،عملی طور پر کچھ نہیں ہوا،کابینہ ارد گرد میں بیٹھے ہوئے جو دیہاڑیاں لگارہے ہیں کچھ کیا؟پنڈورا لیکس آئے اور بہت سارے لوگوں پر الزامات لگے،کبھی بھی عمران خان نے کوئی اجلاس نہیں کیا، کرپشن بیانوں تقریروں اور بھاشن سے ختم نہیں ہوتی، عملی اقدامات کرنا پڑتا ہے،عمران خان نے سب کچھ کیا عملی اقدامات نہیں کئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bhati-on-khan-tsp.jpg