کچھ روز قبل نورمقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو کرسی پر لایا گیا، آج سٹریچر پر لایا گیا۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر اسے سزا سے بچنے کا ڈرامہ قرار دیدیا
تفصیلات کے مطابق نورمقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران اسے اسٹریچر پر اسلام آباد کی سیشن عدالت لایا گیا، جب کہ گزشتہ سماعت پر اسے پولیس افسران کرسی پر کمرہ عدالت کے اندر لائے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک ظاہر جعفر سزا سے بچنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہا ہے اور خود کو ذہنی معذور ثابت کرنیکی کوشش کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1484098384340430848
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ظاہر جعفر کو سزائے موت کے ساتھ ساتھ آسکر ایوارڈ بھی ملنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک قاتل سب کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے، سب کو نظر آرہا ہے کہ ظاہر جعفر ڈرامے کررہا ہے اسکے باوجود عدالتیں اور پولیس بے بس ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران بھی ظاہر جعفر کو ایک کرسی پر لایا گیا تھا جس میں وہ خود کو ذہنی طور پر لاغر ظاہر کرنیکی کوشش کررہا تھا۔عدالتی کاروائی کور کرنیوالے کئی صحافیوں نے بہت پہلے بتادیا تھا کہ اسکے وکلاء اسے سزا سےبچانے کیلئے اسے ذہنی معذور ظاہر کرنیکی کوشش کررہے ہیں اور کیس کو لٹکاکر اسکے میڈیکل کے ذریعے اسے جیل کی بجائے کسی بحالی مرکز بھجوانے کی تیاری کررہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zahi1i1i12111.jpg