کراچی: گدھے کی کھالیں ضبط کرنیکی کوشش ناکام:14 ٹن وزنی کھالیں ضبط

kh1112.jpg

کراچی: پاکستانی کسٹم محکمے نے ایک بڑی اسمگلنگ کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گدھوں کی 14 ٹن (14 ہزار کلوگرام) وزنی کھالیں ضبط کر لیں، جن کی مالیت تقریباً 8 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ یہ کارروائی جنوبی ایشیا پاکستان پورٹ پر کی گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام کو اطلاعات ملیں کہ چمڑے کی مصنوعات کی آڑ میں گدھوں کی کھالیں چین بھیجنے کی کوشش کی جا رہی ہے

انکے مطابق کنسائمنٹ گرین چینل (تیز رفتار کلئیرنس) سے گزر چکا تھا اور کنٹینر کو جہاز پر لوڈ کرنے کی اجازت مل گئی تھی۔ کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے لوڈنگ سے قبل دوبارہ چیکنگ کی تو ممنوعہ کھالیں برآمد ہوئیں

خیال رہے کہ پاکستان کی برآمدی پالیسی کے تحت گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر مکمل پابندی عائد ہے۔ کسٹم حکام نے تمام کھالیں ضبط کر لی ہیں اور برآمد کنندہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ کھالیں کسٹمز گودام منتقل کر دی گئی ہیں

اس واقعہ پر صحافی عدنان عادل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ کراچی میں کسٹم حکام نے جنوبی ایشیا پاکستان پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھے کی 14 ٹن وزنی کھالیں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ان گدھوں کا گوشت کہاں گیا ہوگا؟ ضائع کر دیا گیا تھا؟ یا کباب بنا کر کھلا دیا گیا؟
https://twitter.com/x/status/1918701423400751247
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پوچھنا یہ تھا کہ کتنے پٹواری مارے جو چودہ ٹن کھالیں ہاتھ لگیں؟؟؟
 

Back
Top