
کراچی کے آرٹلری میدان پولیس سٹیشن کے مال خانے سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم چوری کرنے والے تھانے کے پولیس اہلکار نکلے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے آرٹلری میدان پولیس سٹیشن کے مال خانے میں کیس پراپرٹی کے رکھے گئے 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار روپے چوری ہو گئے تھے جو ماہ فروری میں ایک واردات میں 6 ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد برآمد ہوئے تھے۔ ملزمان نے کراچی کے ایک سنار کی دکان پر ڈکیتی میں ساڑھے 3 کروڑ روپے لوٹے تھے، ملزمان کی گرفتاری کے بعد برآمد شدہ رقم 4 ماہ سے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں رکھی تھی جو غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا نے بتایا تھا کہ 2 کروڑ سے زائد کی رقم چوری ہونے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ تھانے کے تفتیشی افسر محمود، ہیڈ محرر عبداللہ اور ڈیوٹی گارڈ پر مجرمانہ غفلت کا مقدمہ درج کروا کر انہیں باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس چوری میں ملوث دیگر افسران واہلکاروں کی گرفتاری کا عندیہ دیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1580933948267454464
ذرائع کے مطابق مال خانے سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم چوری کرنے والا تھانے کا عملہ ہی ہے جس میں ایک منشی اور پولیس اہلکار ہیں، اس بات کا انکشاف دو روز قبل ہوا تھا۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل کراچی کے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں تھانے کے منشی کو نوٹوں سے بھرا ہوا بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ پوچھ گچھ کے دوران گزشتہ روز تھانے کے منشی شہباز نے رقم چوری کرنے کا اعتراف کر لیا تھا۔ چوری کی گئی رقم پولیس اہلکاروں نےایک شخص کے پاس رکھوا دی تھی جو برآمد کرنے کے بعد تھانے کے دونوں اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11mallkhanacjoorghuti.jpg