کراچی کی سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی قرارداد منظور

taxwasl1h112.jpg


کراچی میونسپل اتھارٹی نے شہر کی سڑکوں اور پلوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کی قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرار داد کے ایم سی اجلاس میں منظور کی گئی، اس موقع پر جماعت اسلامی کے سید الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ اچانک اجلاس میں آنے کے بعد ہمیں ایجنڈا تھمادیا گیا، سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں سے کس طرح ٹیکس وصول کیا جائے گا؟ میئر صاحب سارا ایجنڈا پڑھے بغیر کیسے یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس کی منظوری لی جائے۔

اس موقع پر میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی نے دوبارہ ڈینسو ہال کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، ماضی میں اس کا کنٹرول کسی اور کو الاٹ کیا گیا تھا، ڈینسو ہال پر میوزم بنے گا جس کا کام 14 اگست تک مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کے ایکسپو میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے، ہمارے بچوں کو معلوم نہیں ہے کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ کیا ہے، ہمارا ٹارگٹ بس یہ ہے کہ زمین کی ملکیت کے ایم سی کے پاس رہے، ہم ثقافتی ورثے کو اجاگر کریں گے۔

اجلاس میں کراچی کے باغ ابن قاسم میں میوزم بنانے اور شہر کی سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس لینے کی قرار دادیں پیش کی گئیں جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔
 

cisco

Senator (1k+ posts)
sahi hai, Awam key mar k rakho. this is what this awam deserve, but they will not say a word against this zulam
 

Back
Top