کراچی میں پولیس فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق، معاملہ کیا ہے؟

kahh11.jpg


کراچی میں پولیس کی زیر سرپرستی زمینوں پر قبضے کی کوشش کی گئی جس کے دوران فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطا بق واقعہ کراچی کے علاقے پیرآباد میں پیش آیا جہاں پولیس کی سرپرستی میں زمین پر قبضہ کیا جارہا تھا کہ فائرنگ سے تین مزدورہلاک جبکہ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں کراچی کے تھانہ جوہر آباد کی حدود میں پیش آیا جب چند اسلحہ بردار افراد پولیس کی سرپرستی میں پراچہ چوک کی ایک بلڈنگ کو خالی کروانے کیلئے پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق جیسے ہی ایس ایچ او غیور عباس کی سرپرستی میں پولیس اہلکار بلڈنگ کے قریب پہنچے تو بلڈنگ کے اندر سے مالک اور اس کے بیٹوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت شبیر، عبداللہ اور یارگل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں پولیس اہلکار کامل عباس اور شہری افتخار شاہ شامل ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او غیور عباس اور پولیس ٹیم کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس کیلئے ملزمان کو پیرآباد تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ پولیس کے اہلکاروں کے اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہونے کے کیسز بھی سامنے آتے رہے ہیں۔کچھ روز قبل ایک گروہ بھی پکڑا گیا تھا جس کچھ سرکاری اہلکار بھی شامل تھے جو شہریوں کو شارٹ ٹرم اغوا کرکے تاوان وصول کرتے تھے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
میں تو حیران ہوں کہ کراچی جیسا شہر اب مکمل طور پر انڈرورلڈ چلا رہی ہے ہر کوی کسی نہ کسی گینگ کو تحفظ کیلئے منتھلی دیتا ہوگا ورنہ یہاں کوی بھی محفوظ نہیں
 

Back
Top