کراچی کی ایک مقامی عدالت نے تفتیشی افسر کو عدالت کے احاطے کی صفائی کی سزا سنادی ، تفتیشی افسر کی فرش پر پوچا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی ایک مقامی عدالت نے تفتیشی افسر کو خود رپورٹ عدالت میں جمع نا کروانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ماتحت افسر کے ذریعے رپورٹ جمع کروانے پر انوکھی سزا سنادی۔
یہ واقعہ کراچی غربی کے جوڈیشل مجسٹریٹ عبداللہ قادری کی عدالت میں پیش آیا جہاں ایک کیس میں تفتیشی افسر سہیل کی جانب سے رپورٹ خود عدالت میں جمع کروانے کے بجائے ماتحت افسر کے ہاتھ عدالت کو بھجوائی، عدالت نے ماتحت پولیس اہلکار کو ہدایات کی فوری طور پر تفتیشی افسر کو بلوائےورنہ ان کے وارنٹ گرفتار بھی جاری کیے جائیں گے۔
تفتیشی افسر کے عدالت پہنچنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے انہیں فوری طور پر ہتھکڑیاں لگانے اور کمرہ عدالت کے باہر کے فرش کی صفائی کا حکم دیدیا، تفتیشی افسر کے ہتھکڑی میں فرش صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1713860924006969576
صحافی مغیث علی نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جج زبان سے پوچا لگواتے ہیں، کراچی کی عدالت میں آج ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے۔
https://twitter.com/x/status/1713881501727936730
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/karachi-farsh.jpg