
کراچی پولیس نے ملٹی نیشنل موبائل فون بنانے والی کمپنی کے سیلز آفس سے مبینہ طور پر توہین آمیز اقدام سلوک کی شکایت کے بعد 27 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بے حرمتی کی اطلاعات پر پُرتشدد مظاہروں شروع ہوءے اور مظاہرین نے موبائل فون مارکیٹ زبردستی بند کروادی۔ پریڈی پولیس اسٹیشن نے اسٹار سٹی موبائل مال میں کمپنی کے دفتر سے ریجنل سیلز منیجر سمیت عملے کے 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔
یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب کمپنی کے ملازم نے پریڈی پولیس سے رابطہ کیا اور ایک اسکرین شاٹ دکھایا، جس میں مبینہ طور پر کمپنی کی وائی فائی ڈیوائسز پر قابل اعتراض نام لکھے ہوئے تھے۔
خبر پھیلتے ہی مختلف مذہبی گروہوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد موبائل فون مارکیٹ پہنچ گئے اور سام سنگ کی املاک کو نقصان پہنچانے لگے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مبینہ توہین میں ملوث لوگوں کیخلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی جائے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ویڈیوز میں مظاہرین کو کمپنی کے بل بورڈز کو اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مظاہرین نے سڑک پر ٹائروں کو آگ لگائی اور لوگوں کی دکانیں بند کرا دیں۔
https://twitter.com/x/status/1542875502360379397
https://twitter.com/x/status/1542810032064036866
https://twitter.com/x/status/1542810270183133185
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/karachii-police-sams.jpg
Last edited by a moderator: