
ٹیکنالوجی سے نابلد ڈاکو اپنی کم علمی سے مشکل میں آ گئے، پہلے موبائل چوری کیا اور پھر اس سے سیلیفیاں بنائیں، بیرون ملک پہنچنے پر پھر تصاویر اور ویڈیوز بنائیں جوکہ مالک کے گوگل اکاؤنٹ میں پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 3 اگست کو ڈاکوؤں نے بہادرآباد میں ایک دکان پر ڈکیتی کی جہاں سے 2 موبائل، پرفیوم اور قیمتی گھڑیاں چرائی تھیں، اس وقت بھی ان کی شکل سی سی ٹی وی میں دکھائی دی تاہم وہ اتنی واضح نہ تھی۔
ڈاکو چوری کا موبائل فون لے کر قطر چلے گئے جہاں پہنچ کر سیلفیاں، دیگر تصاویر اور ویڈیوز بنائیں، کم عقل ڈاکوؤں کی تصاویر مالک کے گوگل اکاؤنٹ پر اپ لوڈ ہو گئیں جس میں دونوں کے چہروں کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
موبائل کے مالک کا کہنا ہے کہ انہی چوروں نے دکان لوٹی تھی یہ پہلے پاکستان میں بھی تصاویر بناتے رہے ہیں اور پھر جہاز میں بیٹھ کر اور قطر پہنچ کر بھی ایئرپورٹ پر ویڈیوز بنائی ہیں۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ اس نے ڈاکوؤں کی واضح تصاویر اور ویڈیوز بھی پولیس کو فراہم کر دی ہیں تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mobile-qatar-lb-karachi.jpg