کراچی:سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارشد صدیقی لاپتہ ، پی ٹی آئی کو اغوا ہونیکا خدشہ

irfaan-sadiqi-pti-karachi.jpg


کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارشد صدیقی لاپتہ۔۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اغوا ہونیکا خدشہ ظاہر کردیا۔

کراچی سے جاری اپنے بیان میں علی زیدی نے بتایا کہ کراچی سے ہماری سوشل میڈیا ٹیم کے رکن ارشد صدیقی لاپتا ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ارشد اپنے کام کے لیے گھر سے نکلا تھا، اس کے بعد سے اُس کا کچھ پتا نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1640067344277045248
انہوں نے مزید کہا کہ ارشد کے لاپتا ہونے سے اغواء کے ایک اور کیس کی بو آرہی ہے۔

علاوہ ازیں رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے بھی ارشد صدیقی کی گمشدگی کو تشویشناک قرار دیا اور وفاقی حکومت کو خبردار کردیا۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ارشد کی گمشدگی کے پیچھے اگر امپورٹڈ سرکار کا ہاتھ ہے تو انہیں مہنگا پڑے گا۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

سابق گورنر سندھ کے مطابق تحریک انصاف کراچی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارشد صدیقی کل سے لاپتہ ہیں ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی امپورٹڈ حکومت اتنی خوفزدہ ہوچکی ہے عمران خان کی تحریک کو دبانے کیلئے ہر ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں مگر انہیں بری طرح ناکامی دیکھنے کو مل رہی ہے میں غیرقانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتاہوں

https://twitter.com/x/status/1640245134095728641