کراچی:خاتون ٹک ٹاکر کی لاش چھوڑکرجانےوالاملزم گرفتار،والدکا بیان قلم بند

jinah-hospital-karachi-tiktoker.jpg


کراچی جناح اسپتال کراچی میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے واقعے میں عائشہ کے والد کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا،والد سلطان نے پولیس کو بیان قلم بند کرویا کہ میں پنجاب کا رہائشی اور ہوٹل پر ملازمت کرتا ہوں، میری بیٹی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی، بیٹی شادی کے بعد گلستان جوہر منتقل ہوئی۔

انھوں نے کہا مجھے پولیس سے اطلاع ملی کہ میری بیٹی کی لاش ملی ہے، میری بیٹی جبران اور پنکی نامی خاتون کے ساتھ پارٹی میں گئی تھی، جہاں نشہ آور اشیا کے استعمال کی زیادتی کے سبب میری بیٹی کی موت ہوئی،عائشہ کے والد نے مزید کہا وہ تھانے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے آئے ہیں، پولیس نے عائشہ کے والد سلطان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے کے معاملے میں ضلع سائوتھ پولیس نے لاش اسپتال چھوڑ کر جانے والے اہم ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ جس کی شناخت جبران کے نام سے ہوئی،حکام کے مطابق جبران کی ساتھی خاتون کی شناخت بھی ہوگئی ہے جبکہ اس گروپ کے دیگر افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا۔

ہفتے کے روز کار میں سوار افراد جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون کی لاش لاوارث چھوڑ کر چلے گئے تھے، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ خاتون کی نشے کی زیادتی کے باعث موت ہوئی،پولیس اور تفتیشی اداروں نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد شوہر کو حراست میں لیا جبکہ ساس کا بیان بھی قلم بند کیا۔
 

Back
Top