maksyed
Siasat.pk - Blogger

آئی ایس آئی،ملٹری انٹیلی جنس،رینجرزجیسے قابل فخر اداروں نےمشترکہ تحقیق کے بعدجن افرادکوانڈیاسے دہشت گردی کی تربیت کر کے آنےوالاثابت کیا۔ملزموں نے خود متعددانسانوں کو قتل کرنےکااعتراف کیا لیکن عدالتوں نے انہیں رہاکردیا۔کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کاحل یہ ہےکہ عدلیہ اپنی ذمہ داری محسوس کرے۔
ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے کیس کافیصلہ ہوناہے لیکن عدلیہ کے 2ججزاس کے کیس کی سماعت کرنےسے ہی
انکارکرچکے ہیں۔نتیجہ یہ کہ مذکورہ سیاسی شخصیت اب بھی جیل میں ہے۔عدلیہ کواپناکرداراداکرناہوگا۔
یہ خیالات صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کےہیں جو انہوں نے کراچی کی بدامنی کاحل بتاتےہوئےظاہرکئے۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کےدوران استعمال ہونےوالا اسلحہ جن مقامات سے آتا ہے ان میں بندرگاہ ہویادیگرمقامات وہاں حکومتی گرفت موثربنائی جائے۔لوگ مر رہے ہیں اگرکوئی مارنےوالوں کو نہیں پکڑتاتواس کی ذمہ دادی مکمل طورپرحکومت پرعائد ہوتی ہے۔حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی رشید گوڈیل اپنےتئیں اسے کراچی میں جاری قتل وغارت کاحل سمجھتے ہیں۔ہم عدم تشددکےپیروکارہیں اورچاہتے یہں کہ ہرایک کواس کاحق دیاجائے ایساکرکےہی شہرمیں امن قائم ہوسکتاہےایک اورحکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماگل آفریدی اس تجویزکومسئلہ کاحل مانتے ہیں۔2کروڑکےقریب انسانوں کامسکن،ملکی آمدن کے63فیصدکاشئیرہولڈر،غریب کی ماں،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت جدید شعبوں میں ملکی ترقی کادروازہ،تعلیمی اداروں کاشہر،دنیاکے گنجان آبادشہروں میں سے ایک اورپاکستان کاسب سے بڑاشہرکراچی مسلسل جل رہاہے۔
دی نیوزٹرائب ہی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے 7مہینوں میں اب تک بدامنی کے دوران11سولوگ قتل ہوچکے ہیں۔سیاسی وحکومتی رہنماحل پیش کرنےکی دوڑمیں مصروف ہیں لیکن آنےوالے منظرنامےکےبارے میں خوفناک ترین پہلو یہ ہے کہ شہرکےہردسویں گھرسے لاش اٹھانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
محکمہ پولیس سندھ کے ایک ذمہ دارفردکی رائے کے مطابق رمضان سمیت آنےوالے دنوں میں قتل وغارت گری جاری رہے گی۔آفا ق احمد کی رہائی روکنی ہو،شہرپرسیاسی قبضہ برقرارکھناہو،کاروباری علاقوں سےبھتے کی رقم کابڑاحصہ لیناہو،اپنی مرضی کے انتخابی نتائج حاصل کرنےہوں،اسلحہ کے فروخت کنندگان کےلئےمارکیٹ کومزید وسیع کرناہو،عالمی نقشے میں رنگ بھرنےکی کوششیں ہوں،ملک کی اکلوتی بندرگاہ کوغیرمستحکم رکھ کرملکی ترقی روکناہو،عالمی دوستوں اوردشمنوں میں تیزی سے تبدیلی لانی ہو،آقائوں کوخوش رکھناہو۔یہ تمام باتیں اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہےکہ کراچی جیناچاہتاہے کوئی ہےجوزندگی بخشنےکوتیارہو۔