
ملک میں معاشی سرگرمیاں ایک بار پھر شدید پریشان کن صورتحال پیش کررہی ہیں، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج بدترین مندی سے سرمایہ کاروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کا آخری روز سرمایہ کاروں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا اور کراچی اسٹاک مارکیٹ میں400 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے اختتام پر سامنے آنے والے اعدودشمار بالکل حوصلہ افزاء نہیں ہیں، جن کے مطابق آج مارکیٹ میں صفر اعشاریہ 9 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس45ہزار 249اعشاریہ41 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جو آج کاروبار کے شروع ہونے سے بعد ہونے تک ایک پوائنٹ بھی اوپر نا جاسکا، بلکہ ایک موقع پر انڈیکس 465 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44ہزار784 تک بھی گر گیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام تک کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس408اعشاریہ81 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44ہزار840اعشاریہ81 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13psxdown.jpg