کراچی ائیرپورٹ پر کنڈوم کی پیکنگ سے بنی پیپر پلیٹ میں کھانے دینے کا انکشاف،

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
324406_6314097_updates.jpg


کراچی کے جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی کے جناح ٹرمینل پر ایک مسافر نے مخصوص میڈیکل پروڈکٹ کی پیکنگ سے بنی پیپر پلیٹ میں سینڈوچ کھاتے ہوئے پلیٹ پر پروڈکٹ سے متعلق لکھی تحریر نوٹ کی۔

مسافر نے پیپر پلیٹ اور فوڈ کاؤنٹر کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔ بارڈر ہیلتھ سروسز نے اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کنڈوم پیکنگ کی پیپر پلیٹ میں کھانے کی اشیا دینے والی کمپنی کے کراچی ائیرپورٹ پر تمام فوڈ کاؤنٹرز سیل کر دیے۔

https://twitter.com/x/status/1646196872833318913
ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ کا کہنا تھاکہ حفظان صحت کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت وفاقی وزیر صحت کی جانب سے کی گئی تھی، اس معاملے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیر پورٹ منیجر کی بدترین غفلت بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جناح ٹرمینل پر کئی دنوں سے ملکی اور غیر ملکی مسافروں کو اسی پیپر پلیٹ میں کھانے کی اشیا پیش کی جا رہی تھیں۔

اُدھر ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قابل اعتراض تحریر والی پیپر پلیٹس استعمال کرنے والی کمپنی کے ڈومیسٹک اور بین الاقوامی سیٹلائٹ ایریا میں موجود تمام کاؤنٹرز سیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Source
 

SharpAsKnife

Minister (2k+ posts)
لاہوری گدھے کھا رہے تھے اور کراچی والے ختنہ کی کھال سے بنی پلیٹ میں کھانا
پھر کہتے ہیں ہمارا ملک برباد کیوں ہے
 

khalid100

Minister (2k+ posts)
I think they make paper plates with the material acquired from Cartonboard packing of any item they come across. Seems the contractors didn't know that the material is gained from the condom boxes and have landed into this unforeseen trouble.