
کورونا وبا کے دوران عوام نے فلمیں ڈرامے گیمز سمیت دیگر کاموں میں وقت گزارا، لیکن یہ کیا پاکستانی جو بالی ووڈ فلموں کے شائقین ہیں، گزشتہ سال بالی ووڈ فلموں کو گھاس ہی نہ ڈالی، جی ہاں سروے نے حیرت انگیز انکشاف کردیا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی مقبولیت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ایک سروے کے مطابق 79 فیصد پاکستانیوں نے 2020 میں کوئی بھی بھارتی فلم نہیں دیکھی،اس حوالے سے نوجوانوں میں گیلپ کی جانب سے سروے کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ گزشتہ سال یعنی 2020 میں کتنے فیصد پاکستانیوں نے بھارتی فلم دیکھی۔
سروے کے جواب میں 21 فیصد لوگوں نے ہاں میں جواب دیا اور 79 فیصد نے فلمیں دیکھنے سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کوئی بھارتی فلم نہیں دیکھی۔
سروے کے دوران مرد حضرات ست بالی ووڈ فلموں کے حوالے سے پوچھا گیا تو 21 فیصد مرد اور 15 فیصد خواتین نے دیکھنے کی حامی بھری، جب کہ 77 فیصد مردوں نے اور 85 فیصد خواتین نے نہ میں جواب دیا۔
کورونا کے باعث گزشتہ سال بھارتی فلم انڈسٹری کا کام بھی متاثر رہا،بیشتر فلمیں آن لائن ریلیز کی گئیں جن میں کولی نمبر ون، تھپڑ، گلابو ستابو، شب منگل زیادہ ساودان، گنجن سکسینا اور اسٹریٹ ڈانسر سمیت متعدد فلمیں شامل تھیں، لیکن پاکستانی مداحوں نے آن لائن بھارتی فلمیں دیکھنے میں دلچسپی نہیں لی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/xfWcxBP/yo.jpg