کاہنہ، ماں سمیت3 بچوں کا قاتل پکڑا گیا، بچ جانے والے بیٹا ہی قاتل نکلا
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا پولیس نے تفتیش میں پتہ لگایا ہے کہ واردات میں بچ جانے والا بیٹا ہی قاتل ہے جس نے ماں اور تین بھائی بہنوں کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد ہو چکا یہی نہیں ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزم زین واقعہ کے روز نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ کرتا رہا تاہم معاملہ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس واقعہ میں ایک گھر سے گولیوں سے چھلنی چار لاشیں ملی تھیں اور ایک ہی لڑکا بچا تھا، یہ اکیلا ہی کمرے میں رہتا تھا آئس کا نشہ کرتا تھا اور پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا، والدہ سے پیسے مانگتا تھا واقعے کے روز والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا۔
تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے اپنی والدہ جو کہ ڈاکٹر تھیں انہی کا ہی پستول اٹھایا، سب سے پہلے والدہ کے سر میں گولی ماری بعد ازاں ایک ایک کرکے تینوں بہن بھائیوں کو گولی مار کر قتل کردیا اور اپنے کمرے میں جاکر بیٹھ گیا۔
بعد ازاں اس نے ڈرامہ کیا کہ مجھے نہیں پتا پیچھے سے کون اہل خانہ کو مار گیا۔ دو تین دن تک لڑکے سے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا اور اس نے کہا کہ وہ قتل کرنے کے وقت اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھا۔