
وزیراعظم کا دورہ چین کتنی اہمت کا حامل ہے، اس حوالے سے مختلف پروگرامز میں تجزیئے اور تبصرے جاری ہیں،جی این این کے پروگرام ویو پوائنٹ میں میزبان ثمینہ رمضان نے تجزیہ کار ظفر ہلال سے گفتگو کی اور پوچھا کے وزیراعظم کے دورہ چین کے کیا ثمرات ہونگے؟
تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورے کا اور پاک چین تعلقات کیلئے حکومت کی کامیاب سفارتکاری کا اس سے اچھا موقع اور وقت ہو ہی نہیں سکتا،کیونکہ چین چاہتا ہے اس وقت ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور بتائیں دنیا کو کہ ہم چین کے ساتھ ہیں۔
ظفر ہلالی نے کہا کہ ہمارے پرانے اتحادی اس کے خلاف ہیں،کیونکہ انہوں نے چوبیسویں اولمپکس کا بائیکاٹ کیا،پاکستان کو بھی بائیکاٹ کا کہا گیا تھا لیکن ہم گئے تو یہ چین کیلئے اور دنیا دکھانے کیلئے اہم موقع ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ کھڑا ہے۔
ظفر ہلالی نے کہا کہ ہماری معیشت جو ہے وہ اس وقت بہتر تو ہورہی لیکن پھر بھی برا حال ہے، جو چین کی سرمایہ کاری کے بغیر آگے بڑھانے میں دیر لگی گی، اب ہمارے پاس سرمایہ کار آسکتے ہیں،اب ہم اس لیول پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمارے ملک میں بیرونی سرمایہ کار سرمایہ کاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ فارماسوٹیکل، ٹیکسٹائل جیسے شعبے میں منافع ہوگا، سی پیک کے سربراہ خالد منصور چین کو بہت اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں،وہاں کی ثقافت بھی جانتے ہیں، وہ چین میں بھی پسند کئے جاتے ہیں،یہ منصوبہ کامیابی کی جانب لے کر جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/china-imran-khan.jpg