کامران شاہد نے پی ٹی آئی ایم این اے امجد نیازی معافی کیوں مانگی؟

kamr111h21.jpg


اینکر پرسن اور سینئر صحافی کامران شاہد نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد نیازی سے معذرت کر تے ہوئے امجد نیازی کی وزیراعظم عمران خان کے لئے حمایت کی توثیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران شاہد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ان کی حال ہی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے امجد نیازی سے بات ہوئی ہے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی وفاداری کی تبدیلی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کردی۔

کامران شاہد کا کہنا تھا کہ گفتگو کے دوران امجد نیازی نے وزیراعظم کی غیر مشروط حمایت کی توثیق کردی۔

علاوہ ازیں اینکر پرسن کامران شاہد نے گزشتہ رات کے پروگرام میں مبینہ پر وزیراعظم کو چھوڑنے والے ایم این اے کی فہرست میں مجد نیازی کا نام درج کرنے پر بھی معذرت کر لی۔
https://twitter.com/x/status/1501471572569341954
واضح رہے کہ منگل کے روز حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرواتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے ’دن گنے جا چکے ہیں‘ اور ’ان کے اپنے لوگ ان سے بیزار ہیں۔‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں، تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وصول کی،۔

اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کروائی گئی۔

قواعد کے مطابق اسپیکر تحریکِ عدم اعتماد پر کم از کم 3 دن کے بعد اور 7 دن سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
کنجروں کا پُتر ۔ ۔ ۔ ۔
ٹوکری بریگیڈ کا سپاہی ۔ ۔ ۔

اسکا باپ اچھا بندہ لگتا ہے لیکن اس کو ٹوکروں کی لت لگ گئی ہے اسلیے اس سے باہر نہیں جا سکتا۔۔ اپنی عادت سے مجبور ہے۔
 

Back
Top