
آج سپریم کورٹ میں دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے ازخود نوٹس اور درخواستیں 3-4 کی شرح سے مسترد کیں، میں اپنے عدالتی فیصلے پر قائم ہوں
جسٹس جمال مندوخیل نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کے مطابق انتخابات کا حکم نہیں دیا گیا، صدر نے تاریخ کا کیسے اعلان کیا؟
جس پر کامران خان نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اس کے بعد اب کوئی کسر باقی نہیں رہی ،پاکستان اب تباہ کن عدالتی بحران کی قریب پہنچ گیا ہے
کامران خان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنا عہدہ چھوڑ دیں یا الیکشن متعلق تمام معاملات فل کورٹ کے حوالے کردیں ۔
https://twitter.com/x/status/1640987525350039552
انکا مزید کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ اب سینئیر ترین معزز جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی سپریم کورٹ فیصلے دے کہ کیا پاکستان میں الیکشن آئین کی روح کے مطابق ہوں نگران حکومتیں 90 روز بعد فارغ ہو جائیں یا مزید 6 اضافی مہینے کام کرتی رہیں ۔
کامران خان کامزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سےاب ان معاملات میں چیف جسٹس عطا بندیال بینچ کا کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں ہو گا
https://twitter.com/x/status/1640984706362535936
اس پر صحافی عمران میر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کامران بھائی، چیف جسٹس کے استعفے والا مشورہ آپ کا اپنا ہے یا MUST والا پیغام کہیں اور سے ہے ؟ بڑی خطرناک بات اور طویل مدتی فارمولا دے رہے ہیں آپ۔ یہ سب باتیں تو آئین سے بہت باہر کی چیز ہیں۔کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1640986822909018115
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamrankah.jpg