کامران خان نے ن لیگ کے سپریم کورٹ پرحملے کے مناظر کیوں شئیر کئے؟

kamranhahsaah.jpg

لیگی رہنمائوں کی سپریم کورٹ مخالف دشنام ترازی پر سپریم کورٹ حملے کے عینی شاہد صحافی پریشان ہیں، نہ بھولیں اسی سپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان کا اقتدار ختم ہوا اور آپ کو حکومت ملی!: سینئر صحافی

سینئر صحافی وتجزیہ کار کامران خان نے دی ورلڈ ٹوڈے کی 1997ء میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے سپریم کورٹ پر حملے کے مناظر اور واقعات کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: مجھ سمیت بہت سے صحافی جو 28 نومبر 1997 ء کو ن لیگ کے سپریم کورٹ پر بھیانک حملے کےعینی شاہد ہیں، گزشتہ 2 روز سے حکومتی جماعتوں بالخصوص ن لیگی رہنماؤں کی سپریم کورٹ مخالف گفتگو دشنام ترازی پر یقیناً بہت پریشان ہیں! نہ بھولیں اسی سپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان کا اقتدار ختم ہوا اور آپ کو حکومت ملی!
https://twitter.com/x/status/1551434610780807168
انہوں نے لکھا کہ: غور سے دیکھتے رہیے مسلم لیگ ن کی حکومت سپریم کورٹ سے ایک اور پنجہ آزمائی کرنے جارہی ہے! سپریم کورٹ سے وہ ہی شکایتیں جو 1997ء میں بھی تھیں وہ ہی غصہ، وہی سپریم کورٹ کو زیر کرنے کا عزم، سپریم کورٹ پر بھیانک حملے کے مناظر بھولے نہیں بھولتے!
https://twitter.com/x/status/1640736295562477569
ایک اور ٹویٹر پیغام میں 28 نومبر کے حوالے سے خبر کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: 28 نومبر 1997 ء تاریخِ پاکستان کا وہ سیاہ ترین دن جب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں وکارکنوں نےمنصوبہ بندی سے سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ کردیا تھا! چیف جسٹس آف پاکستان کو عدالت عظمیٰ ججز کی حفاظت کے لئے فوج کو طلب کرنا پڑا! آج مجھے ن لیگی لیڈرشپ کا سپریم کورٹ حوالے سے لب و لہجہ سن کر خوف آرہا تھا!
https://twitter.com/x/status/1551264650087497730
دریں اثنا وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی اصلاحات کے حوالے سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم نےوہ دور بھی دیکھا جب ہسپتال میں پارکنگ سہولیات پر سوموٹو نوٹس لیے گئے۔ سپریم کورٹ رولز کے مطابق سوموٹو اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے لیکن فرد واحد نے ماضی میں اس اختیار کو استعمال کرتے ہوئے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
I think Kamran has done right thing by posting this nooni ghundas attack on the Supreme Court of Pakistan. This is a good and a timely reminder to the people of Pakistan showing the ugly face of this sharif mafia.
That attack in 1997 was personally led by BASTARD gangu dakoo, and the current attack is led by a comfort women... ganjus bandit daughter marium nawaz.