
سینئر صحافیوں و تجزیہ کاروں کی جانب سے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گمشدگی کے اعلان سامنے آرہے ہیں، اصل معاملہ کیا ہے؟
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے اپنے ٹویٹر بیان میں سب سے پہلے بلاول بھٹو کی گمشدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی ملک سے غائب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ بلاول بھٹو کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں تاکہ وہ یہاں آکر ملکی معاملات سے بھی تھوڑی آگاہی لے سکیں۔
سلیم صافی نے اس طنزیہ ٹویٹ کو سینئر صحاف و اینکر پرسن کامران خان نے شیئر کیا اور کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھانے کے بعد سے تقریبا لاپتہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1533449435472023552
کامران خان نے بھی طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا ان کی گمشدگی پر مضطرب ہے،ویسے بھی بلاول بھٹو کے تحریک طالبان پاکستان اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آہنی موقف کے حوالے سے ان کی اپنی حکومت کے فیصلوں پر تبصرے درکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی عدم موجودگی میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوگیا ہے، لہذا ہمیں بلاول بھٹو کی جانب سے غصیلے ردعمل کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ بلاول بھٹوز رداری اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے بیرونی دوروں پر موجود ہیں، انہوں نے اس دوران امریکہ اور چین کے دورے بھی کیے ہیں۔