کاشتکاروں،زرعی سائنسدانوں کی محنت رنگ لے آئی،پاکستان میں پہلی زیتون وادی

chakwal.jpg


ملک زرعی شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہورہاہے، اور اب کاشتکاروں اور زرعی سائنسدانوں کی محنت رنگ لے آئی ملک میں زیتون کی پہلی وادی قائم کردی گئی،چکوال میں زیتون کے15 لاکھ پودے لگا دیئے گئے ہیں،ضلع چکوال میں زیتون کے درختوں سے اس سال بمپر پیداوار ہوئی،وادی کے اندر واقع زیتون کے تیل کا کارخانہ بھی چل رہاہے۔

کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،زیتون کی پیداوار پر کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، یعنی کسان ایک ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کما سکیں گے،باغبان اور سائنسدانوں چند سالوں سے اس مشن پر کام کررہے تھےجس میں انہیں کامیابی نصیب ہوئی ہے،کسان کہتے ہیں کہ اس بنجر زمین پر پہلے 10 ہزار فی ایکڑ سے زائد آمدنی نہیں ہوتی تھی لیکن اب آمدنی ڈیڑھ لاکھ روپے تک پہنچ جانا خوشی کی خبر ہے۔

efa84931bc507881be010f2c1254ced4_L.jpg


چکوال میں زرعی سائنسدانوں نے بیرون ملک سے زیتون کی مختلف اقسام پر تجربات کرکے تیرہ مقامی بیج تیار کیے،ڈائریکٹر بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، چکوال ڈاکٹر محمد رفیق ڈوگر کا کہنا ہے کہ اب تک ہم زیتون کی 32 اقسام تیار کر چکے ہیں جن میں سے پنجاب حکومت نے 13 کی منظوری دے دی ہے۔

محمد رفیق ڈوگر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دوہزار تیس کے بعد سے پاکستان کو زیتون کا تیل باہر سے منگوانا ہی نہیں پڑے گا،جبکہ پوٹھو ہار کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی اب تک 10 لاکھ سے زائد زیتون کے پودے اگائے جا چکے ہیں،زیتون کے فروغ کے لیے پاکستانی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرلیا، جبکہ ملک جلد انٹرنیشنل اولیو کونسل کا حصہ بھی بن جائے گا۔

 

Nice2MU

President (40k+ posts)
کیسے بند کردیتا؟؟ جو درخت لگ چکے تھے وہ اکھاڑ دیتا؟؟ اب جب ان لگے ہوۓ درختوں کا پھل آرہا ہے تو اس کا کریڈٹ عمران خان کو کیسے جاتا ہے؟؟

انکی فنڈنگ بند کر دیتا تو سب بند کو جاتا جیسے چھوٹے چور نے پرویز الٰہی کے ہر پراجیکٹ کیساتھ کیا تھا۔۔۔ وزیر آباد کا کارڈیالوجی ہسپتال اسکی ایک چھوٹی مثال ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
عوام کو کیسے پتا لگتا کہ پودے تقسیم ہورہے ہیں؟؟


اسکے تو لیے پورے پیچ پہ رنگین اشتہار دینا ضروری تھا؟ یہ اشتہار تو یہ چھوٹا اشتہار بھی ٹھیک تھا یا عوام کو بالکل اندھا سمجھا ہوا ہے۔۔؟ پی ٹی ویی پہ کچھ دن پروگرام کرتے ۔۔
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
اسکے تو لیے پورے پیچ پہ رنگین اشتہار دینا ضروری تھا؟ یہ اشتہار تو یہ چھوٹا اشتہار بھی ٹھیک تھا یا عوام کو بالکل اندھا سمجھا ہوا ہے۔۔؟ پی ٹی ویی پہ کچھ دن پروگرام کرتے ۔۔

یہ فیس بک اور ٹویٹر کیلئے تھا ، اس میں بلیک اینڈ وائٹ بھی ہوتا تو کتنا خرچہ بچنا تھا؟؟
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ فیس بک اور ٹویٹر کیلئے تھا ، اس میں بلیک اینڈ وائٹ بھی ہوتا تو کتنا خرچہ بچنا تھا؟؟
خدا کو مانو جیسے ہمیں نہیں پتا کہ گنجوں نے اشتہارات پہ کتنے ارب برباد کیے ہیں
 

Back
Top