کار حادثے میں جاں بحق بچے کی میڈیکو لیگل رپورٹ میں زیادتی کا انکشاف

abuse-karachi-papka.jpg


کار حادثے میں جاں بحق بچے کی میڈیکو لیگل رپورٹ میں زیادتی کا انکشاف

کراچی میں کار حادثے سے جاں بحق ہونےو الے بچے کی میڈیکو لیگل رپورٹ میں زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، جس پر پولیس نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی میڈیکولیگل رپورٹ میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے جس پر پولیس نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے، پولیس کے مطابق قیوم آباد ڈی ایریا ایکسپریس وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں بچے کی موت ہوئی، یہ بات واضح ہے کہ بچے کی موت ٹریفک حادثے سے ہوئی ہے۔

جناح اسپتال میں بچے کے پوسٹ مارٹم میں موت سے قبل زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جس میں کچھ تازہ اور کچھ پرانے ہیں۔

پولیس نے بچے کی موت کی اطلاع اس کے ورثاء کو دیکر لاش ان کے حوالے کردی ہے، والدین بچے کی تدفین کیلئے میت کو پنجاب لے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت سے قبل بچے پر تشدد کس نے کیا اور کہاں کیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے بچے کو جناح اسپتال لانے اور اس کی موت کا سن کر فرار ہونے والے کار سوار کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیفنس فیز 8 میں گاڑی کے مالک رضا کے گھر پر چھاپا مارا ، تاہم گھر سے نا گاڑی برآمد ہوئی اور نا کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی۔

خیال رہے کہ کراچی کے جناح اسپتال میں 8 سالہ بچے راول کی لاش چھوڑ کر جانے والی کار سے ہی بچے کو حادثہ پیش آیا تھا، لاش کو اسپتال لانےوالوں نے بھی ٹریفک حادثے کی بات کی اور گاڑی پر لگنے والا ایک ڈینٹ بھی واضح طور پر سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے، کار سوار بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لائے تاہم بچے کی موت کا سن کر گھبرا کر ہسپتال سے فرار ہوگئے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Pakistan mein child photography ka apnay arooj par hai —— Qasoor kay incident mein Police siasatdan involved thay —- Jisay SHAHBAZ aur corrupt Adaliya aur intizamıiya nay duba dia tha —— Iss chutiya Awam ko kab ghairat aye gi?​