
وفاقی حکومت نے خوردنی آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک ماہ کے اندر اندر خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو تک کمی لانے کی ہدایات دیدی ہیں۔
احسن اقبال نےیہ ہدایات نیشنل پرائس کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، اجلاس میں چیف اکانومسٹ، وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے نمائندے شریک ہوئے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیلاب کے باعث ملک میں آلو، ٹماٹر اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، ادارہ شماریات نے بتایا کہ رواں ہفتے ایل پی جی، بجلی، خوردنی تیل، کیلا،لہسن،دال مسور اور ٹماٹر سمیت 10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1575160307034787841
اس موقع پر وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پام آئل کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے، آئندہ ماہ کے دوران آئل و گھی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو تک کمی یقنی بنائی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13ahsnaiqbagheee.jpg