
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کی سیکیورٹی کے لئے قطر حکومت اور پاک فوج کے مابین معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کی سیکیورٹی کے لئے قطر حکومت اور پاک فوج کے مابین معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔20 نومبر 2022ء سے شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کی سکیورٹی کیلئے قطر نے پاک فوج سے مدد طلب کی تھی جبکہ وزیراعظم شہبازشریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر پہلی بار کل 23 سے 24 اگست 2022 تک قطر کا سرکاری دورہ کریں گے اور باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی قطر جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف قطری قیادت کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کریں گے۔
خاص طور پر توانائی سے متعلق تعاون کو آگے بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی جبکہ وزیراعظم دوحہ میں سرمایہ کاروں ، تاجروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ دوحہ میں سٹیڈیم 974″ کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہیں فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے قطر کی جانب سے کی گئی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت دفاع کی سمری کی منظوری دی ہے جبکہ ایک اور سمری کے ذریعے چیف کمشنر اسلام آباد کو 3 مہینے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے لگانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فٹ بال کا عالمی کپ فیفا 2022 کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دریں اثنا وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل قطر پہنچ چکے ہیں جہاں پاکستان اور قطر کے میں سرمایہ کاری ودیگر تاریخی معاہدوں کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل بدھ تک قطر میں قیام کریں گے اور وزیر اعظم کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10pakarmyqatar.jpg