
افغانستان میں جہاں خواتین طالبان سے اپنے حقوق مانگ رہی ہیں، مظاہرے کررہی ہیں، وہیں باحجاب خواتین نےکابل میں طالبان کی حمایت کردی،دارالحکومت میں تین سو سے زائد خواتین طالبان کے حق میں میدان میں آگئیں،باحجاب خواتین نے شہید ربانی یونیورسٹی کے کلچرل ڈپارٹمنٹ میں لیکچر سنا، اور پھر یونیورسٹی سے مرکزی شاہراہ تک طالبان حکومت کے حق سڑکوں پر آگئیں۔
خواتین شرکا نے طالبان کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے،جن پر درج تھا کہ ہم برقع میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں،اسلام خواتین کی حفاظت اور حقوق کی ضمانت دیتا ہے‘‘ اور ’’ ہم طالبان کی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہیں،افغان خواتین نے طالبان حکومت کے حق میں نعرے بھی لگائے،ریلی سے خطاب میں خواتین نے واضح کیا کہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے باحجاب ہونا چاہئے۔
طالبان کے سفید پرچم تھامے خواتین نے باور کروایا کہ یہ مارچ ایسی بے پردہ خواتین کے خلاف ہے جو کابل کی سڑکوں پر احتجاج میں خود کو افغان خواتین کی نمائندہ قرار دینے میں مصروف ہیں،طالبان کے مسلح اہلکاروں نے یونیورسٹی سے لیکر مرکزی شاہرہ تک اور مارچ کے اختتام تک ریلی کو مکمل سکیورٹی فراہم کی،کابل میں اس سے قبل خواتین طالبان کی مخالفت میں بھی احتجاج کرتی رہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/DDRDpYF/4.jpg