ڈی آئی خان، لڑکی کو برہنہ کرنے کے کیس میں نامزد 5ملزمان فائرنگ سےہلاک

13دیکفررسرععااان.png

ڈیرہ اسماعیل خان میں چھ سال قبل شریفاں بی بی قتل کیس میں لڑکی کو برہنہ کرنے میں ملوث پانچوں ملزمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل ناؤگی میں چھ سال قبل شریفاں بی بی کو برہنہ کرنے کے کیس میں ملوث پانچ افراد کو تھانہ پرواکی حدود میں قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین شریفاں بی بی قتل کیس میں پیشی کے سلسلے میں عدالت آرہے تھے جب راستے میں گھات لگاکر بیٹھے نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر سوال افراد پر فائرنگ کردی، مقتولین میں کیس کا مرکزی ملزم سجاول، اس کا بیٹا عنایت اللہ، نعمت اللہ، کفایت اللہ اور اسلم شامل تھے۔

خیال رہے کہ چھ سال قبل27 اکتوبر 2017 کو ڈی آئی خان میں پیش آنے والے ایک دلخراش واقعہ میں 16 سالہ لڑکی کو بازار کے بیچ و بیچ بے لباس کردیا گیا اور برہنہ حالت میں اس لڑکی کو بازاروں اور گلیوں میں گھمایا گیا، پولیس نے اس واقعہ کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا تھا اور کئی ماہ بعد کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا، تاہم ملزمان جرگے میں تصفیے کے بعد ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1741750397327528376
 
KPKInsafian

Senator (1k+ posts)

خس کم جہاں پاک!
 
Aristo

Minister (2k+ posts)
اگر تو ان ہی لوگوں نے یہ غلیظ بیغرتی و جرم کیا تھا تو ان کے ساتھ ایسا ہی کرنے سے مظلوم کو انصاف مل سکتا تھا ورنہ عدالتیں اُن کا کچھ نہ بگارتی اُلٹا اُن کوتحفظ فراہم کرتی رہتی