عارف والا میں ڈکیتوں نے سابق صوبائی وزیر ٹکا محمد اقبال کے بھائی ڈی ایس پی محمد سجاد خان کے گھر کا صفایا کردیا، واردات میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق عارف والا میں پانچ ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈی ایس پی محمد سجاد خان اور ان کے اہلخانہ اور مہمانوں کو یرغمال بنالیا اور لوٹ مار شروع کردی۔
پولیس کے مطابق اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ٹکا محمد اقبال کے بھائی ٹکا محمد فرید گھر پہنچے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی یرغمال بنالیا۔
متاثرہ خاندان کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر سے تقریبا 60 تولےطلائی زیورات لوٹے جس کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے بنتی ہے،ڈاکوؤں نے زیورات کے علاوہ 57لاکھ روپے سے زائد کی نقدی بھی اڑالی اور فرار ہوگئے۔