ڈپٹی اسپیکر کےپی اسمبلی کا اپنے ارکان اسمبلی پر پیسے لینے کا الزام

5%DA%A9%D9%BE%D9%85%D8%B9%D9%85%D8%AC%D8%A7%D9%86.jpg

خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان بلدیاتی انتخابات میں اپنے سگے بھائی کی شکست پر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آپس میں ہی الجھنا شروع ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان بلدیاتی انتخابات میں اپنے بھائی کی شکست پر اپنی جماعت کے ہی رکن قومی اسمبلی نور عالم اور رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم حیات پر برس پڑے ، محمود جان نے نور عالم پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کھلے عام جمیعت علمائے اسلام ف کے امیدوار کی حمایت کی۔
https://twitter.com/x/status/1472928554941833220
محمود جان نے ایم پی اے ارباب وسیم حیات پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بلدیاتی انتخاب کے دوران اپنی جماعت کے امیدوار کے بجائے آزاد امیدوار کی حمایت کی۔ ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے اپنی جماعت کے اراکین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کو بلے نے عزت بخشی اور دوسرے مقاصد اور چند روپوں پر بک گئے۔

محمود جان کے الزامات پر نور عالم اور ارباب وسیم حیات نے ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے، ایم این اے نورعالم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ اپنی غلطیاں ہیں۔


رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم حیات نے کہا کہ ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم پارٹی کے علاوہ کسی امیدوار کی حمایت کریں۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
سا ا ا ا ا ری دنیا کو الزام دینا مگر اپنے گریبان میں نہ جھانکنا کنجرو
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
نور عالم تو پہلے سے ہی منافق مشہور ہے….اب اس میں کیا