ڈونلڈ لُو کا پریشر تو برداشت ہوا نہیں ٹرمپ کا کدھر سے کریں گے؟آفتاب اقبال

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
aft11.jpg

سینئر صحافی آفتاب اقبال نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے آرمی چیف کو خط لکھنے پر کوئی بل آرہا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حالات سازگار کررہے ہیں کہ پوری دنیا میں انکی بات ہونا شروع ہوجائے۔

عمران خان کی مستقبل میں رہائی کے سوال پر آفتاب اقبال نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرانی بیماریاں اتنی جلدی جان نہیں چھوڑا کرتیں، اور امریکی پریشر تو نومبر سے آن ہے، عمران خان کسی فارن مدد پر ڈیپنڈ نہیں کر رہا، وہ حالات سازگار کرنا چاہ رہے تھے کہ پوری دنیا میں انکی بات ہونا شروع ہو جائے اور وہ ہو رہا ہے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1890101128722821251
انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے ن لیگ کو منع کیا تھا کہ عمران خان کی حکومت نہ گرائیں وہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کے باعث خود ہی فارغ ہو جائے گا، میں نے سابق گورنر چوہدری سرور سے پوچھا کہ ساری تیاری مکمل ہے تو پھر حکومت گرانے میں دیری کاہے کی تو انہوں نے کہا کہ بس صرف ایک رکاوٹ ہے اور وہ ہے نواز شریف۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1890104946437288146
آفتاب اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کیا عمران خان کے آرمی چیف کو خط لکھنے پر کوئی بل آرہا ہے؟ پاکستان کی معیشت پر کوئی بوجھ پڑ رہا ہے اس سے؟ وہ محظ اپنے جذبات لکھ رہا ہے،میری رائے میں اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ جواب سارے غلط تھے جواب کیا دیتے تو مت دیجیے جواب، اس سے ہینگ لگتا ہے نہ پھٹکڑی۔۔۔!!

انکے مطابق معاشرے سے لے کر معیشت تک سب کو ٹھیک کرنے کے لیے بڑی سرجریز چاہیے آپ پیناڈول سے کام چلا رہے ہیں، شہباز شریف صاحب فریب کر رہے ہیں۔۔آفتاب اقبال کا دلچسپ تجزیہ
https://twitter.com/x/status/1890098919947804998
دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گندے کپڑے سب کے سامنے نہیں دھونے چاہیے۔۔!! شاہد خاقان عباسی

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تو پی ٹئ آئی نے یہ ڈوزئیر اور خط بطور اپوزیشن لکھا ہے تو پھر اس کو سنجیدگی سے لیا جاسکتا ہے اور اگر بطور سیاسی جماعت لکھا ہے تو پھر اس کا شاید کوئی اثر نہ ہو
https://twitter.com/x/status/1889747903716950271
انکے مطابق ڈوزئیر میں پتن کی جو رپورٹ 8 فروری انتخابات کے حوالے سے شامل کی گئی ہے اس کا اثر پڑ سکتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی خرابیاں سب کو پتا ہیں لیکن اپوزیشن کو بھی زمہ دار ہونا پڑتا ہے ہم گندے کپڑے باہر نہیں دھو سکتے اور حکومت کے لیے بھی ویک اپ کال ہے۔۔۔شاہد خاقان عباسی کی رائے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Yahan Amreeka main halaat bun rahay haien, thora intazar karain. Inn jernailoun ko jald apni auqat pata lugg ja'aye gee.
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
Yahan Amreeka main halaat bun rahay haien, thora intazar karain. Inn jernailoun ko jald apni auqat pata lugg ja'aye gee.
ٹرمپ کا پریشر کب آے گا - کب آے گا - کب آے گا- کب آے گا
ابھی تو ویکیوم آ رہا ہے
سنا تھا کسی نے مودی اور ٹرمپ کے پریس کانفرنس میں سوال پوچھنا تھا

کسی کنجر صحافی کو عمران یاد نہیں آیا ؟؟

giphy.gif
 

Back
Top