اسلام آباد: نامعلوم ڈاکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے گھر سے 55 لاکھ روپے کی نقدی، 15 ہزار امریکی ڈالر، 4 ہزار برطانوی پاؤنڈ اور 19 تولے سونا لے کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کے گھر سے نامعلوم ڈاکو 55 لاکھ روپے کی نقدی، 15 ہزار امریکی ڈالر، 4 ہزار برطانوی پاؤنڈ اور 19 تولے سونا لے کر فرار ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کے سرکاری گن مین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548130495992512513
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود ڈکیتی کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے کیونکہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ آبائی گاؤں مانسہرہ گئے ہوئے تھے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حال ہی میں زمین فروخت کی تھی اور لوٹی جانے والی رقم وہی تھی۔
تھانہ رمنا میں درج ایف آئی آر کے مطابق ’جمعہ 8 جولائی کو ڈسٹرکٹ سیشن جج عید گزارنے اپنے آبائی گائوں مانسہرہ چلے گئے جبکہ گھر میں صرف چوکیدار اور صفائی کرنے والے ملازمین ہی تھے۔ 10 جولائی کو دن ڈیڑھ بجے چوکیدار کھانا کھانے کے لیے باہر نکلا اور تقریبا شام 5 بجے واپس گھر آ کر دیکھا تو مین گیٹ کھلا ہوا تھا اور گھر کا اندرونی دروازہ بھی کھلا ہوا تھا۔‘ ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ‘چور ڈرائنگ روم کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور متذکرہ نقدی اور زیورات چوری کر کے لے گئے۔‘
ایف آئی آر کے مطابق کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حال ہی میں زمین فروخت کی تھی اور لوٹی جانے والی رقم وہیں تھی، چوکیدار کے مطابق کھانا کھانے کے بعد گھر واپس آنے پر دروازے کھلے اور سامان بکھرا ہوا تھا، اور اس نے گھر کے مالک جج طاہر محمود کو بھی آگاہ کردیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16judgehuserobbwet.jpg