
سابق وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے لیگی رہنما احسن اقبال کے لنگر خانوں سے متعلق بیان کو جھوٹ قرار دے دیا۔
احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ عمران نیازی حکومت کے دور میں پورے ملک میں فقط 19 لنگر خانے چلے، ڈھنڈورا یوں پیٹا گیا جیسے کہ پورے ملک میں جال پھیلا دیا گیا ہو اور لطف کی بات یہ ہے کہ ان میں خوراک “سیلانی” (NGO) فراہم کرتی تھی، پرایا مال مگر کریڈٹ اپنا، ساری حکومت سوشل میڈیا کے پراپیگنڈہ کے زور پہ چل رہی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1516026271238864905
احسن اقبال ملک بھر میں صرف 19 لنگر خانے چلنے کے دعوے پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایت پر پورے ملک میں 184لنگر کھولے گئے (تقریباََ 125پناہ گاہوں میں لنگر خانے، 19احساس لنگر خانے اور احساس کوئی بھوکا نہ سوئے کے 40ٹرک لنگر) کام کرتے تھے۔ اور روزانہ تقریباََ ایک لاکھ سے زائد مزدور و مستحق افراد مستفید ہوتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1516110190952787974
اپنے اگلے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے معاہدے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لنگرخانوں میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کھانا کھلانے والے ٹرسٹ کے ساتھ باہمی تعاون کی بنیاد پر شراکت داری ہوئی تھی جس کی تفصیل احساس لنگر پالیسی میں درج ہے اور جو کہ احساس کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
https://twitter.com/x/status/1516109788517748742
اپنے تیسرے ٹویٹ میں ثانیہ نشتر نے ویڈیو شیئر کرت ہوئے لکھا کہ احساس لنگر خانوں اور پناہ گاہوں میں سیاست سے بالاتر ہو کر مزدور بھائیوں کو ان کی عزت نفس مجروح کیئے بغیر دو وقت کا کھانا اور بستر فراہم کیا جاتا تھا۔ ہمارے دین میں بھی مستحقین اور ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے کی تلقین کی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1516108983953608705
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13saniaahsanlangarkhan.jpg