
سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا جس کا ذمہ دار انہوں نے موجودہ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مداخلت کے بغیر یہ ہو ہی نہیں سکتا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے ایک پیغام سے تصدیق کی کہ آدھی رات کو ان کا واٹس ایپ ہیک کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نمبر کو رجسٹر بھی کر لیا گیا ہے تاکہ وہ اس نمبر پر دوبارہ اپنا اکاؤنٹ ایکٹویٹ نہ کر سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1525262706265186304
ارسلان خالد نے بتایا کہ اس طرح یہ واٹس ایپ 12 گھنٹے تک ہیک کرنے والے کے استعمال میں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مداخلت کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ نمبر کی تصدیق کیلئے ان کے پاس کوئی ایس ایم ایس بھی نہیں آیا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹرارسلان خالد کا واٹس ایپ اکاؤنٹ عین اس وقت ہیک کیا گیا جب رات گئے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔