
ڈاکو لوٹنے, اغوا کرنے اور دہر سنگین جرائم کے علاوہ جذبہ خدمت خلق بھی رکھتے ہیں,ایسا سن کر کچھ عجیب محسوس ہوتا ہے لیکن ایسا کبھی کبھی ہو بھی جاتا ہے,نامور اداکار اور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انوکھا ا انکشاف کردیا,ایک بار ڈاکوؤں نے انہیں میلاد کی محفل میں پہنچنے کیلئے مدد دی تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں نعت خوانی کا بہت شوق تھا اور ایک بار نعت خوانی کیلئے انہیں سیالکوٹ جانا پڑا۔
افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ وہ رات کو ایک بجے تھیٹر ختم کرکے سیالکوٹ کیلئے نکلے اور ایک خطرناک راستے کا انتخاب کیا تاکہ جلد پہنچ سکیں۔
اداکار کے مطابق تھوڑی دیر کے بعد ہے موٹر سائیکل پر ڈاکو آگئے اور انہوں نے اداکار پر پستول تان لیں لیکن جب انہوں نے افتخار ٹھاکر کو دیکھا تو حیران رہ گئے۔ان کہنا تھا پھر ڈاکوؤں نے اپنی پستولیں چھپا لیں انہیں راستہ دکھانے کیلئے آگے چلنے لگے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سیالکوٹ پہنچ جائیں۔
اداکار نے شو کے دوران بتایا کہ وہ بچپن میں انتہائی شرارتی بچے اور شریر طالبِ علم تھے، اُن کی شرارتیں متعدد بار پکڑی بھی گئیں جس کے نیتجے میں اُنہیں مار بھی پڑی, شرارتوں کے سبب اُنہیں ایک بار اسکول سے بھی نکال دیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iftikhah1i11h.jpg