ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

7%D9%BE%D8%B3%D8%B410%D8%AC%D8%A7%D9%86.jpg

اسٹاک مارکیٹ میں ایک طرف تیزی دیکھی گئی مگر روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں معاشی سرگرمیوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے، ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تو دوسری جانب انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ صفر 1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1480483559014117378
اسٹیٹ بینک کے مطابق جو ڈالر گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 176 روپے 67 پیسے میں فروخت ہورہا تھا آج ایک پیسا مہنگا ہونے کے بعد 176 روپے 68 پیسے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت ہوا اور اسٹاک مارکیٹ میں 541 اعشاریہ 98 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

Whats-App-Image-2022-01-10-at-4-30-08-PM.jpg


ایک موقع پر اسٹاک مارکیٹ کی ہنڈرڈ انڈیکس45 ہزار967 کی حد تک بھی پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ حد برقرار نہ رہ سکی اور ہنڈرڈ انڈیکس45ہزار887اعشاریہ63 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
 

Back
Top