
چند روز کی تبدیلی کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیاں میں ایک بار پھر منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 180 روپے تک آنے کے بعد ڈالر دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے اور 186 کی حد بھی کراس کرگیا ہے اسی طرح اسٹاک مارکیٹ میں ایک 2 روز کی تیزی کے بعد دوبارہ سے مسلسل مندی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدودشمارکے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفراعشاریہ 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1517066461856022528
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 185روپے92 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج ایک روپیہ 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 186 روپے 97 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی صورتحال کچھ ایسی ہی ہے، آج کاروبار کے دوران شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج کا آج آغاز 45ہزار943اعشاریہ16 پوائنٹس کی سطح سے ہوا، انڈیکس ایک موقع پر 45ہزار 599 پوائنٹس کی سطح تک نیچے گیا تو ایک موقع پر 46ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام تک اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 290اعشاریہ 54 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45ہزار652اعشاریہ 62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/psxj1h221-dol11.jpg