
انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 14پیسے مہنگا ہوکرملکی تاریخ میں پہلی بار 186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری دن کے اختتام پر امریکی ڈالر ایک روپے سے زائد کے اضافے کے ساتھ 186 روپے 30 پیسے ہو گیا، جبکہ انٹربینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 185 روپے 23 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 186 روپے 13 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ایک ماہ میں ڈالر 7 روپے 82 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال روپے کو لے ڈوبی ۔مسلسل بڑھتا درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ شدید دباو کا شکار ہوگیا ہے ۔
دوسری جانب سٹارک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد 100 انڈیکس میں 183۔2 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 44 ہزار 111 پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-and-kr-price.jpg