
آج ملک میں معاشی سرگرمیاں ملے جلے رجحان کا شکار رہیں ، انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے اور مارکیٹ میں صفراعشاریہ22 فیصد منفی رجحان دیکھا گیا جبکہ حصص مارکیٹ میں صفراعشاریہ 85 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 39 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1491356659687768064
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 174 روپے 89 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کا دن سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ثابت ہوا ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 391 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ پہنچا ہے۔

آج کاروبار کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 391اعشاریہ81 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار339 اعشاریہ 76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7psx9feb.jpg