
چین کے جعلی ویزے پر ملائیشیا سے پہنچنے والا نوجوان کراچی سے گرفتار کرلیا گیا, ملائیشیا سے کراچی پہنچنے پر نوجوان کو اس کے پاسپورٹ پر چین کا جعلی ویزا ہونے پر پکڑا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل کے عملے نے ملزم کو گرفتار کیا,حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد حسن فلائٹ نمبر OD135 کے ذریعے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے اتوار کی صبح کراچی پہنچا تھا۔
ملزم کے پاسپورٹ پر چین کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا اور امیگریشن آمد و روانگی کی جعلی مہریں بھی لگی ہوئی تھیں,حکام کے مطابق اسٹیمپس کے حوالے سے سسٹم میں کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر عمان کی آمد و روانگی کی اسٹیمپس بھی جعلی تھیں۔
حکام کے مطابق ملزم کا تعلق حیدر آباد سے ہے جس سے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2200 ملائیشین رنگٹ کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ ویزا اور جعلی مہریں لگوائی تھیں,ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/JFsvSYV/2fiaarrestjdh.png