
چین نے پاکستان سے فوری طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر واپس مانگ لیے ہیں، بدترین معاشی بدحالی کا شکار پاکستان کیلئے یہ ایک بہت بڑا دھچکہ ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک چین نے پاکستانی حکومت سے فوری طور پر آئی پی پیز کوڈیڑھ ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا ہے۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے اس مطالبے کو " چین کے قرضوں کاپھندا" قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسوسناک حقائق باتوں سے زیادہ زور سے گونج رہے ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1636306119617392640
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ایک بار پھر پاکستانی معیشت کی نازک صورتحال کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے آئی پی پیز کوڈیڑھ ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا ہے۔
کامران خان نے کہا کہ چین کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کا سی پیک منصوبہ (پاک چین اقتصادی راہداری) پاکستان کیلئے قرض کا جال بنتا جارہا ہے اور یہ جال پاکستان کو دھیرے دھیرے دیوالیہ پن کی طرف دھکیل رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamaahhsa.jpg