
چینی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات میں چین کی جانب سے پاکستان کو غیر معمولی حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ میں چین کے اعلیٰ عہدیدار کی شاہ محمود قریشی سے گفتگو ہوئی جس میں پاکستان کو مکمل اور غیر معمولی حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
چین کے اس اعلیٰ عہدیدار نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ ہمیشہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے جس کے سخت خلاف ہیں۔ اگر امریکی مداخلت ہوئی تو حکومت پاکستان کی مکمل اور غیر معمولی حمایت کی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1509086193778053126
یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔
شاہ محمود قریشی دورے میں میزبان چين کے علاوہ روس، ایران اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/china-pak%20media%20gov.jpg