چینی کے پیدا کردہ مصنوعی بحران پر قابو پانے کامشن،ایکس مل قیمت میں بڑی کمی

3sugar.jpg

شوگر مافیا کی طرف سے پیدا کردہ چینی کی مصنوعی قلت اور گرانی کے سنگین بحران پر ایک طرح سے قابو پا لیا گیا ہے کیونکہ صرف دو شوگر ملوں کے چلنے سے چینی کے ایکس ملز ریٹ 140روپے سے کم ہو گئی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق منگل 9 نومبر کو جنوبی پنجاب میں چینی کا ایکس مل ریٹ 101اور سنٹرل پنجاب میں 103روپے فی کلو پر آ گیا ہے کیونکہ چینی کا جن شوگر ملوں اور ذخیرہ اندوزوں نے بحران پیدا کر رکھا تھا اب وہ چینی کی تین دن میں ایکس ملز قیمتیں چالیس روپے کلو تک گرنے سے اپنے سارے غیر قانونی سٹاک اوپن مارکیٹ میں تیزی سے لا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1458317485770526726
شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رکن ماجد ملک کے مطابق گزشتہ روز سندھ کی کرن شوگر ملز اور نوڈیرو شوگر ملز کے چلنے سے ابھی چینی دو دن بعد مارکیٹ میں آئیگی،دونوں شوگر ملوں کے چلنے کے بعد اب مٹیاری شوگر ملز اور چمبڑ شوگر ملز بھی پروڈکشن شروع کر رہی ہیں۔

دوسری جانب کل سے خیر پور شوگر ملز کرشنگ سیزن شروع کرنے والی پانچویں شوگر ملز ہوگی۔ اس کے بعد آئندہ تین روز میں سندھ کی باقی 24شوگر ملیں کرشنگ سیزن شروع کر دیں گی۔ جب شوگر ملز کرشنگ شروع کریں گی تو پھر خود بخود ہی چینی کے ایکس مل ریٹ نیچے آ جائیں گے۔